• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت کی ثالثی کوششیں کامیاب، ٹی ٹی پی اور پاکستان جنگ بندی پر متفق

کابل ( نیوز ایجنسیاں ) افغان حکومت کی ثالثی کوششیں کا میاب، ٹی ٹی پی اور پاکستان 30مئی تک جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں ، مذاکرات کابل میں ہوئے ، ٹی ٹی پی کی قیادت ، پاکستانی حکام کے علاوہ وزیرستان سمیت سابق قبائلی علاقوں کے عمائدین کا وفد بھی شریک ہوا، مستقبل میں امن و امان برقرا ر رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا ،افغانستان کے نائب وزیراطلاعات و ثقافت و طالبان کے ترجمان ذبیح مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ذبیح مجاہد کا کہنا تھاکہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات ہوئے۔

دنیا بھر سے سے مزید