• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کی تاریخ کل، فوجیوں کے خاندان بھی ساتھ اسلام آباد آئیں گے، عمران خان

لاہور(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نے سازش کے تحت چوروں اور لٹیروں کو مسلط کر دیا، غلامی نامنظور، پاکستان کو خود مختار اور غیر ت مند قوم بنانا ہے‘ .

وزارت عظمیٰ کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں‘ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان جمعہ کو (کل ) ملتان جلسے میں کروں گا ‘ وکلا برادری حقیقی آزادی کیلئے نکلے‘ پاکستان کی تاریخ ہے جب تک وکلا شامل نہ ہوں تحریک کامیاب نہیں ہوتی‘حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا نے مل کر ساتھ دینا ہے‘.

سرکاری ملازمین کے گھر والے بھی ہمارے ساتھ اسلام آباد آرہے ہیں اور مجھے پتہ ہے کہ میری فوج کے خاندان بھی ہمارے ساتھ اسلام آباد آئیں گے‘ قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے تیار ہے‘جب پی ٹی آئی حکومت ہٹائی گئی تو ہم 6 فیصد معاشی شرح نمو کے حصول کے قریب تھے‘این آر او2کو اپنی اولین ترجیح بنانے والے مجرموں نے میری ٹیم کے سارے کام پر پانی پھیر دیا ہے۔

بدھ کو لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام وکلا نے میرے ساتھ مل کراپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اس ملک کو ایک آزاد، خودمختار ملک اور غیرت مند قوم بنانا ہے اور اس کے لیے میں آپ سب کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہوں۔

جمعہ کے روز ملتان میں ہونے والے جلسے میں آپ سب کو اسلام آباد آنے کی تاریخ دوں گا اور آپ سب نے وہاں آنا ہے۔

ملک پر مسلط شدہ لوگ ہمیں روکنے کی پوری کوشش اور ہر حربہ استعمال کریں گے ،اس لیے ہمیں آپ لوگوں کی ضرروت ہے‘مجھے اپنے وکیلوں کی ضرورت ہے۔

عمران خان کا کہناتھاکہ شہباز اور حمزہ پر 24ارب کی منی لانڈرنگ کے کیسز تھے مگر وہ ایف آئی اے کے اوپر آکر بیٹھ گئے ‘یہ بڑی واردات ہوئی ہے ‘اس معاملے پر اپنے وکیلوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ان کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں جانا چاہیے کہ اگر آپ اتنے بڑے ڈاکے کی اجازت دے دیں گے تو پھر پاکستان جیلیں کھول دیں، غریبوں کو کیوں جیل میں ڈالتے ہیں۔میں تمام وکلاءکو اپنے ملک کے لیے جہاد کرنے کی دعوت دے رہا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید