• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے اپنے گھٹنوں کے درد کیلئے شراب چاہیے، پوپ فرانسس


کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کے ایک لطیفے نے اُن کے چاہنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا ’سی ٹی وی نیوز‘ کی جانب سے پوپ فرانسس کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ہے، اس ویڈیو میں  پوپ فرانسس اپنے گھٹنوں کے درد کے لیے شراب کی ایک مخصوص قسم کو بطور علاج ضرورت قرار دے رہے ہیں۔

گھٹنوں کے شدید درد کے سبب آج کل پوپ فرانسس کو وہیل چیئر پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پوپ فرانسس کی وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میکسیکن پادریوں کے گروپ سے بات چیت کر رہے ہیں، اس دوران اُن کے سامنے موجود پادری اُن کی تعریف اور گھٹنوں کے درد کے باوجود خدمات جاری رکھنے پر سراہ رہے ہیں اور مستقبل کے پادریوں کے لیے اُنہیں ایک مثال قرار دے رہے ہیں۔

پادریوں کا پوپ فرانسس سے حال احوال پوچھتے ہوئے کہنا ہے کہ ’آپ کی ٹانگ اور گھٹنا اب کیسا ہے؟

اِن سوالوں کے جواب میں 85 سالہ پوپ فرانسس نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اپنے گھٹنے کے درد کے علاج کے لیے شراب (ٹکیلا شاٹ) کی ضرورت ہے۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید