• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔

عالیہ بھٹ کا بتانا ہے کہ ’وہ اپنی زندگی کی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے لیے جا رہی ہیں، وہ اس وقت خود کو بالکل ایک نئی اداکارہ جیسا محسوس کر رہی ہیں اور بہت گھبرائی ہوئی ہیں۔‘

عالیہ بھٹ کی جانب سے اس پوسٹ کے آخر میں مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ ’مجھے اچھی قسمت کے لیے دعائیں دیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 14 تاریخ کو چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے شادی کرنے والی عالیہ بھٹ ہنی مون پر جانے کے بجائے جَلد ہی کام پر واپس لوٹ آئی تھیں۔

اس سے قبل خبر سامنے آ ئی تھی کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی شادی کے بعد ہنی مون کے لیے ساؤتھ افریقا جائیں گے مگر یہ جوڑا ہنی مون پر جانے کے بجائے کام پر واپس لوٹ گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید