• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایلون مسک، فائل فوٹو
 ایلون مسک، فائل فوٹو

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ان پر سیاسی حملے اچانک بڑھیں گے۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہی مستقبل کے حوالے سے ایک پیشگوئی کردی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’آنے والے مہینوں میں مجھ پر سیاسی حملے اچانک بڑھیں گے۔‘

ایلون مسک نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں امریکا کی بڑی سیاسی جماعتوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے ڈیموکریٹ کو ووٹ دیا، کیونکہ میرے خیال میں وہ ایک اچھی اورحسنِ سلوک کرنے والی پارٹی تھی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’لیکن اب وہ تقسیم اور نفرت پھیلانے والی  پارٹی بن چکی ہے، اس لیے میں اب ان کی حمایت نہیں کر سکتا اور اگلی بار ریپبلکن کو ووٹ دوں گا۔‘

ایلون مسک نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب دیکھو ان کی گھناؤنی چالیں، کیسے میرے خلاف مہم چلتی ہے۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید