• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں‘ امپورٹڈ حکومت نہیں‘ عمران

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہمیں صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملے گی اس وقت تک عوام کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائیگا۔

خیبر پختونخوا ہاؤس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ ہماری منزل قریب ہے‘ ہم صاف شفاف الیکشن کے ذریعے آزادی چاہتے ہیں‘ہم امپورٹڈ حکومت نہیں چاہتے‘.

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر کریں کہ اسلام آباد میں ہونے والے مارچ کیلئے موسم اچھا ہو گیا ہے۔

آزادی مارچ میں اتنے لوگ شرکت کریں گے جتنے لوگوں نے نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں بلکہ بر صغیر کی تاریخ میں کبھی کسی مارچ میں شرکت نہیں کی ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید