• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن، متعدد مسمار، سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ نے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کیں جن میں متعدد غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں۔ اسلام آباد کے سیکٹر E-12/3 میں موضع بھیکڑ میں سرکاری اراضی پر بنائے گئے 70 سے زائد خیمیوں کو ہٹا دیا گیا۔ سیکٹر G-8/1میں ہنسا کالونی میں بھی ایک غیر قانونی کھوکھے ، سیکٹر C-12 میں سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے 6 غیر قانونی کمروں ،چار دیواری کو بھی مسمار کر کے سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ۔ راول ٹاؤن میں موضع موہریاں میں غیر قانونی چار دیواری اور کھوکھے،جی ٹی روڈ نزد سرائے خربوزہ پر سرکاری اراضی پر قائم کی گئی غیر قانونی چار دیواری کو مسمار کردیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید