• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

644تفتیشی افسروں کیلئےسرٹیفکیشن کورس 22مئی سے شروع ہوگا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کے منتخب 644 تفتیشی افسروں کیلئےسرٹیفیکیشن کورس 22مئی سے شروع ہوگا،آئی جی پنجاب کے حکم پرصوبہ بھرمیں پنجاب پولیس کی استعداد کارکوجانچنے کے لئے چندماہ پہلے تحریری امتحان لئے گئے تھے ان امتحانوں میں کامیاب ہونے والے تفتیشی افسروں کیلئے صوبے کے تین پولیس ٹریننگ کالجزسہالہ ،لاہور،ملتان اورپولیس ٹریننگ سکول روات میں آئی اوزسرٹیفیکیشن کورس کرایاجارہاہے ،اس کورس میں شرکت کے لئے راولپنڈی ریجن کے 147 تفتیشی افسروں کو یہ کورس پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں کرایاجائے گا۔
اسلام آباد سے مزید