• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک پیپر لیک ہونے سے طلباء مستقبل دائو پر لگ گیا ‘ نعیم اشرف

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) چیئرمین آر سی سی آئی سٹینڈنگ کمیٹی پرائیویٹ سکولز نعیم اشرف نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک پارٹ ٹو کیمسٹری، بائیو اور کمپیوٹر سائنس کے پیپرز لیک ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر فوری نوٹس نہ لیاگیا تو ہمارے ملک سے ایشو ڈگریوں کو بیرون ملک قبول نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین راولپنڈی بورڈ مجرمانہ غفلت برتنے والے عناصر کو نوکری سے فارغ کریں تاکہ آئندہ کسی کو ایسا فعل کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔ کراچی بورڈ کے ایک دن میں دو پیپر جبکہ راولپنڈی بورڈ کے تین پیپرز آئوٹ ہونا تشویشناک ہے۔ نعیم اشرف نے کہا کہ پیپرز چوری کے واقعہ سے ہزاروں طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے جبکہ بچے شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں بار بار پیپر دینے اور اسکی تیاری کرنے سے قاصر ہیں۔
اسلام آباد سے مزید