• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلباء کاہاسٹلز سے نکالنے پرکلمہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبرنگار،پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے گلبرگ کالج کےہاسٹلز سے مبینہ طور پرنکالے جانےپرکلمہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی اور سڑک پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس کے ٹریفک کھلوانے اورروڈکلئیر کروانے کی کوشش پر طلبہ مشتعل ہوگئے اور پولیس کے ساتھ زور آزمائی شروع ہوگئی۔ پولیس نے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھرائو کیا گیا۔ جس سے ٹریفک درہم برہم ہوگئی۔ مظاہرین کی جانب سے مین فیروزپور روڈ بلاک کر دی گئی۔ مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ پولیس نے بعد ازاں مظاہرین کو رہا کر دیا۔ مظاہرین نے بھی روڈ کلئیر کر دیا۔ تاہم اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما معاذسعید نے کہا ہے کہ پولیس ہاسٹلز سے طلبہ کی بِلا جواز گرافتاری بند کرے ۔
لاہور سے مزید