• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کی مصروف اور داخلی سڑک نصرت روڈ کی تعمیر مکمل

ملتان( سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ نے کینٹ کی مصروف اور داخلی سڑک نصرت روڈ کی تعمیر گزشتہ روز مکمل کرلی،کینٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سڑک بننے سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بہتر ہو جائیں گی، 20سال بعد نصرت روڈ،قاسم روڈ،ایس پی چوک تعمیر ہوئی ہیں جس پر ہم پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرچوہدری بابر حسین کے بے حد مشکور ہیں،اس موقع پرامجد خان لغاری کینٹونمنٹ بورڈ کے ممبران یعقوب شیرا ،یعقوب ناصر نے سڑک کی تعمیر پرجاری کام کی نگرانی کی۔
ملتان سے مزید