• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلہ منڈی چوک پر ڈاکو شہری سے ساڑھے 7 لاکھ روپے چھین کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان غلہ منڈی کے قریب ڈکیتی کی واردات، دو ڈاکو ساڑھے 7 لاکھ روپے چھین کر فرار ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق رنگیل پور کا رہائشی تنویر بینک سے ساڑھے 7 لاکھ روپے نکلوا کر جا رہا تھا کہ غلہ منڈی چوک کے قریب دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے رقم چھین لی، مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے زخمی بھی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ۔
ملتان سے مزید