• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی پارٹیوں کا صوبہ سرائیکستان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی اور سرائیکستان قومی کونسل کی جانب سے صوبہ سرائیکستان کے حق میں اعوان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ظہور دھریجہ اور ملک جاوید چنڑ نے کی، اس موقع پر ملک شاہ زیب مہیے، شرافت عباس ، ملک آصف ، ملک عبدالخالق، صفدر کھوکھر، ارشاد تانوری، شعیب نواز خان بلوچ، سرفراز ٹانوری و دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے،اس موقع پراعوان چوک پر ٹریفک بلاک ہو گئی،مظاہرین نے صوبہ سرائیکستان کے حق میں نعرے بازی کی،ظہور دھریجہ اور ملک جاوید چنڑ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ بہاولپور نہ ملتان صوبہ صرف سرائیکستان ہے، عمران خان نے صوبے کا وعدہ وفا نہ کرکے وسیب کے کروڑوں افراد کے دل توڑے ہیں، ان سے پہلے پی پی اور (ن) لیگ والوں نے بھی وسیب سے ظلم کیا، اب عمران خان ملتان آئے ہیں تو صوبے کے مسئلے پر اپنا موقف واضح کریں۔