• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، معمر شخص کی خود کشی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت دوافرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں خاوندنے گھریلوجھگڑے پربیوی کوموت کے گھاٹ اتاردیا،اے ایس آئی احمدشیرنے بتایاکہ للیال کے قریب شہیدچوک میں رہائش پذیرمحمدبشارت نے اپنی اہلیہ 25سالہ مریم کاگلادباکراسے موت کے گھاٹ اتارا،پولیس کے مطابق مقتولہ اوراس کا شوہرآپس میں خالہ زادہیں جن کے دوبچے ہیں ، ان کے گھروالوں کاکہناہے کہ میاں بیوی میں اکثرلڑائی جھگڑارہتاتھا ۔ادھر تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک پراچہ میں معمر شخص نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی ،ایس ایچ اوصادق آباد احسن نے بتایاکہ ضعیف العمرشخص جو بیروزگاری اورگھریلومسائل کی وجہ سے اپ سیٹ تھا نے گزشتہ روزاپنے کمرے کوبندکرکے خودکوگولی مارکر زندگی کاخاتمہ کرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید