• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے 10لڑکیوں سمیت 13افرادکواغواءکرلیاگیا۔تھانہ رتہ امرال کو مظفرعلی نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ل) عمر17 سال جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے کو کسی نے اغواء کرلیا،تھانہ پیرودھائی کو محمد امیر نے بتایا کہ اس کا 17 سالہ بیٹا مدثر احمد عاشر اغواء ہو گیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو عمیر مغل نے بتایا کہ اس کی 26 سالہ ہمشیرہ (ق)کو کسی نے اغواء کرلیا ۔تھانہ صادق آبادکو محمدنعیم نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ل) عمر 17سال کو محمدمنیر،احمدسانی نے اپنی والدہ ،بہن عائشہ بی بی وغیرہ کے ہمراہ اغواکرلیا۔تھانہ ائرپورٹ کو عواد احمد عباسی نے بتایاکہ اس کی چھوٹی ہمشیرہ (الف) عمر16سال کو چودھری شان اور اس کے بھائی چودھری مصطفی نے والدہ اوردیگر کی مدد سے اغواء کرلیا،تھانہ دھمیال کو الطاف حسین نے بتایاکہ اس کی 16 سالہ بیٹی (م) اغواء ہوگئی ،سائل کو علی رضا اس کی والدہمنور اور اس کی بہن مسکان پر قوی یقین ہے کہ وہ سائل کی بیٹی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے ۔تھانہ دھمیال کو محمد علی نے بتایا کہ اسے یقین ہے کہ اس کی بیٹی (ک) عمر 14 سال کو علی نے اپنے والد یعقوب اور والدہ زیتون بی بی کی مدد سے اغوا ء کرلیا۔تھانہ کلرسیداں کو غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ک) بی بی کو توصیف اغواء کر کے لے گیا، تھانہ ترنول کو محمدرفیق نے بتایاکہ اس کی بیوی (گ) کو کسی نے اغواکرلیا۔تھانہ سہالہ کوطاہرملک نے بتایاکہ اس کی بہن (ش)عمر19سال کو شاہددیگرتین نامعلوم ملزموں کے ہمراہ اغواکرکے لے گیا۔تھانہ بھارہ کہوکوحق نوازنے بتایاکہ اس کی بیٹی (م) عمر 26 سال اغوا ہو گئی ۔تھانہ بھارہ کہوکوانوارالحسن نے بتایاکہ اس کابیٹاعثمان محسن لاپتہ ہوگیا۔تھانہ کراچی کمپنی کو سید علی عابدنقوی نے بتایاکہ چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سے ایک بچہ عبداللہ ولدامان فرارہوگیا ۔
اسلام آباد سے مزید