• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین نے لابی میں آئندہ کی حکمت طے کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔

رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری نے اپنےاراکین سے شکوہ کیا کہ وہ بروقت ایوان میں کیوں نہ پہنچے۔

واضح رہے کہ آج ہوا پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 9 منٹ چل سکا، محرک کی عدم موجودگی پر اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد نمٹا دی گئی۔

چیئرمین پینل وسیم خان بادوزئی نے اجلاس کی کارروائی حکومتی بنچوں پر ارکان کی عدم موجودگی میں ہی شروع کر دی۔

 محرک سمیع اللّٰہ خان کا نام بار بار پکارا گیا، تحریک عدم اعتماد کے محرک سمیع اللّٰہ اسمبلی میں موجود ہی نہ تھے۔

قومی خبریں سے مزید