• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی عزیز میمن قتل، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل 

شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کے معاملے میں مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

نوشہرو فیروز میں مرکزی ملزم مشتاق سہتو کی گرفتاری کے بعد کیس کے فریادی حفیظ میمن نے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔

حفیظ میمن نے الزام لگایا کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی، مشتاق سہتو کو ڈیل کے تحت پیش کرنے کے لیے ڈرامائی طور پر گرفتار کیا گیا۔

عزیز میمن قتل کیس کے فریادی نے مزید کہا کہ قتل کے پیچھے چھپے چہرے سامنے لانے کے لیے جے آئی ٹی لازمی بننی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیس میں ایم این اے سید ابرار علی شاہ اور شاہد ملک کو تفتیش میں شامل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید