• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی ایک اور درخواست سماعت کیلئے منظور


لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی ایک اور درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب مانگ لیا، عدالت نے درخواست اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کیساتھ 25 مئی کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو باور کرایا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں متاثرہ فریقین دائر کر چکے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ یہ درخواست دیگر درخواستوں سے مختلف ہے۔

 چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح پنجاب کے تمام افراد کو درخواستیں دائر کرنے کی اجازت دینا مناسب نہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ کابینہ کے بغیر ہی تمام تبادلے کر رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو آتا ہے کیا وہ اپنی مرضی کے تقرر و تبادلے نہیں کرتا، وکیل نے کہا حکومت مکمل ہو تو تقرر و تبادلے ہو سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید