• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج یوتھ لیگ کے مجوزہ قومی یوتھ پالیسی کیلئے 14نکات

ملتان (سٹاف رپورٹر) منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے یوتھ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی آبادی کا 60فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے مگر کوئی بھی حکومت 70سال سے نوجوانوں کی حقیقی امپاورمنٹ کا لائحہ عمل نہیں دے سکی۔ بجٹ 2022-23ء کیلئے ایک جامع قومی یوتھ پالیسی آنی چاہیے جس کیلئے منہاج یوتھ لیگ نے مختلف یوتھ تنظیموں اور دانشوروں کی مشاورت سے تجاویز مرتب کی ہیں۔ مظہر محمود علوی نے مجوزہ قومی یوتھ پالیسی کے حوالے سے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ایک مستقل یوتھ امپاورمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے۔یہ یوتھ اتھارٹی نوجوان قیادت پر مشتمل ہو جو وقتا فوقتاً نوجوانوں کے مسائل و امور کو ایڈریس کرے۔ نوجوانوں کی تربیت، ترقی اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیلئےہرسال بجٹ مختص کیا جائے۔
ملتان سے مزید