• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل 31 میں پانچ روز سے عملہ صفائی غائب ، متاثرہ علاقوں میں گندگی کے ڈھیر

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کی گنجان آباد یونین کونسل 31 کے علاقوں پل شوالہ،محلہ والوٹ، محلہ سوتری وٹ، حسن پروانہ اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ پانچ روز سے عملہ صفائی غائب ہے جس کے باعث مذکورہ علاقوں میں گندگی کے انبار لگ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ایک لابی موجودہ سی ای او فاروق ڈوگر کو ناکام بنانے کیلئےسرگرم ہے ۔یہی وجہ ہے کہ مذکورہ یو سی کے سینٹری انسپکٹر اور سپروائزر کے ایماء پر عملہ صفائی اچانک غائب ہو گیا ہے تاکہ عوام میں غم و غصہ پیدا کیا جا سکے ۔ متاثرہ علاقوں کےمکینوں نے سی ای او ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی سے مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید