• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیرپاکستان اور امریکاکی عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلئےکام کریں گے۔ امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیرپاکستان کےمستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق ڈونلڈبلوم پاکستان میں اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اورمہارت لے کر آئے ہیں۔ امریکی سفیر کا بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان پہنچ کرخوشی محسوس کررہا ہوں، اس خوبصورت ملک کو جاننے اور یہاں کے لوگوں اور ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کا منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے پر کام جاری رکھوں گا۔

اہم خبریں سے مزید