• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمان کو لڑکے پر جنسی حملے کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمان کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کا جرم ثابت ہونے پر 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جج نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ عمران احمد خان کو اپنے کیے پر کوئی ندامت ہے۔ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے جج جیرمی بیکر نے کہا کہ ملزم کے فعل کے متاثرہ لڑکا نفسیاتی طور پر بہت زیادہ متاثر ہوا۔ ’لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ان کا جرم اتنا شدید ہے کہ اسے سخت جرائم کی کیٹیگری میں شامل کیا جائے۔‘ گذشتہ مہینے کنزرویٹیو پارٹی کے رکن 48 سالہ عمران احمد خان کو ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ نے 2008 میں کیے گئے جنسی حملے کا مجرم قرار دیا تھا۔ ویسٹ یارکشائر کے علاقے ویکفیلڈ سے رکن پارلیمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک پارٹی کے بعد کم عمر لڑکے کو شراب پلائی اور پھر اپنے کمرے میں گھیسٹ کر لے گئے۔ خیال رہے عدالت کا فیصلہ آنے کے چند گھنٹے بعد ہی کنزرویٹیو پارٹی نے اپنے رکن عمران احمد خان کو جماعت سے نکال دیا تھا۔ 

اہم خبریں سے مزید