• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اپنے اہلکار ڈونلڈلُوکو برطرف کرے‘ عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں) سابق وزیراعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دورہ روس بہت پہلے سے شیڈول تھا اوراس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل تھی ‘دورے کا مقصد فوجی ساز وسامان کی خریداری‘سستی گندم اور سستے تیل کیلئے بھی بات کرنا تھا ‘ایک گیس پائپ لاین کا منصوبہ بھی تعطل کا شکار تھا‘امریکی عہدیدار نے پاکستان کے منتخب وزیراعظم کو ہٹانے کی دھمکی دی ‘امریکا کو اپنے گھمنڈی اور مغروراہلکار ڈونلڈلو کو برطرف کردینا چاہئے ‘ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے ‘ بائیڈن نے سرد مہری دکھائی ‘آئندہ انتخابات کے نتائج کی پیشگوئی نہیں کر سکتا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارتخانہ ہمارے ناراض ممبران کو بلاتا رہا‘پارلیمنٹ کے دیگر ممبران کو خریدنے کیلئے لاکھوں ڈالر لگائے گئے‘ ہم پر مجرموں کو مسلط کردیا گیا ‘ عوام میں امریکا کے خلاف غصہ بڑھ رہاہے ‘امریکی عہدیدارڈونلڈلو نے پاکستان اور ان کی حکومت کے بارے میں جو باتیں کیں‘ انہیں بد اخلاقی کے باعث برطرف کر دینا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید