• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے نہ دیکھیں، انتخابات ہوں گے تو پتا چل جائیگا کون مقبول

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے حمایتی شہریوں کا کہناتھا کہ جلسے نہ دیکھیں انتخابات ہوں گے تو پتا چل جائے گا کون مقبول ہے اتحادی حکومت کو وقت نہیں ملنا چاہئے .

شہباز شریف کے حامی شہریوں کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مدت پوری کرنے کا وقت ملنا چاہئے،عثمان بزدارنے بیڑہ غرق کیا اور اب کچھ کام ہوتا نظر آرہا ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا.

ایک شخص کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت کام کئے،عمران خان نئی ٹیم لائیں اور ہم نئی ٹیم کو ووٹ دیں گے۔میزبان منیب فاروق نے لاہور پاکستان چوک سے موجودہ حالات پر لوگوں کی رائے جانی جس پر لوگوں نے ملا جلا رجھان دیکھنے میں آیا۔

عمران خان کے حامی شہریوں کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کو وقت نہیں ملنا چاہئے فوری نئے انتخابات ہونے چاہئیں، نئی حکومت ملک کے معاشی مسائل اور مہنگائی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی.

 عمران خان ہی مسائل حل کرسکتا ہے وہی آکر حل کرے گا، راتوں رات انتخابات کرواکے صبح عمران خان کے حوالے حکومت کی جائے، موجودہ صورتحال میں فوری انتخابات ہوجائیں تو بہتر ہوگا، شہباز حکومت کو وقت دیدیا جائے تب بھی ان کیلئے مینج کرنا مشکل ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید