• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ، انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں70پیسے مہنگا ہو گیا۔پاؤنڈ اور یورو کی قیمت بھی 3روپے تک بڑھ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 60 پیسے کے اضافے سے 200.00 روپے سے بڑھ کر 200.60 روپے اور قیمت فروخت 55پیسے کے اضافے سے 200.25 روپے سے بڑھ کر 200.80 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 200.00 روپے سے بڑھ کر 200.70 روپے اور قیمت فروخت 200.50 روپے سے بڑھ کر 201.20 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2.50 روپے کے اضافے سے 209.00 روپے سے بڑھ کر 211.50 روپے اور قیمت فروخت 3 روپے کے اضافے سے 211.00 روپے سے بڑھ کر 214.00 روپے ہو گئی۔برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید بھی 3 روپے بڑھنے سے 247.00 روپے سے بڑھ کر 250.00 روپے اور قیمت فروخت 250.00 روپے سے بڑھ کر 253 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید