• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکی پاکس کے بارے میں ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے بارے میں ہائی الرٹ وفاقی، صوبائی اداروں کو جاری کیا گیا۔ قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں منکی پاکس کے 92 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں ، منکی پاکس زونوٹک وائرس سے لاحق ہونے والامرض ہے ، افریقی چوہے اور بندر منکی پاکس کی انسانوں میں منتقلی کاسبب بن رہے ہیں۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ منکی پاکس کی علامات 1سے 3 روز میں ظاہرہوتی ہیں اور اس سے مریض کے چہرے، جلد پر سرخ نشانات ظاہر ہوتے ہیں، بخار، سر، پٹھوں کا درد منکی پاکس کی اہم علامات ہیں۔ منکی پاکس بیماری کی مدت دو تا چار ہفتے ہوتی ہے، یہ متاثرہ جانور سے انسانوں کو منتقل ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید