• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ،حج پالیسی کی منظوری، سرکاری اسکیم کے تحت 9 لاکھ اخراجات ہونگے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2022کی منظوری دیدی ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت 9لاکھ اخراجات ہونگے، کا بینہ آج پی ٹی آئی کی اسلام آ باد لانگ مارچ سمیت ملک کی سیا سی اور معاشی صورتحال پر غور کرے گی، ذرائع کے مطا بق کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت مذہبی امور کی سمری کی منظور ی لی گئی۔ وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کی سمری کابینہ کو بھجوائی تھی۔پالیسی کے مطابق پاکستان کیلئے 81 ہزار 132 افراد کا حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔سرکاری سکیم کے تحت 32 ہزار 453 افراد،نجی سکیم کے تحت 48 ہزار 679 افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 50ہزار روپے وصول کئے گئے ہیں۔ ساڑھے 8 لاکھ روپے مزید وصول کئے جائیں گے ۔سرکاری اسکیم کے تحت اخراجات کا تخمینہ 9 لاکھ روپے ہو گا ۔حکومتی سکیم کے تحت ہارڈ شپ اسکیم کے تحت ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید