• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا 700رہنماؤں‘ کارکنوں کی گرفتاری کا منصوبہ‘ فواد

اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے 700 پی ٹی آئی رہنماؤں اورورکرز کی گرفتاری کا منصوبہ بنالیا ہے‘حکومت کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں، میں حکومت میں شامل جماعتوں کی سینئر قیادت کو کہنا چاہتا ہوں کہ گیڈر بھبکیوں سے معاملہ حل ہونے والا نہیں ہے‘حقیقی آزادی مارچ ہر صورت ہوکر رہے گا۔پیرکو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آج ہم یہ حقیقی ازادی مارچ نہ کریں تو خدشہ ہے کہ ہماری آزادی ہمیشہ کے لیے قابل سمجھوتہ ہوجائے گی جو ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید