• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کا بورڈ بحال، ڈاکٹر سعید اختر چیئرمین مقرر

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے گردے اور جگر کے ہسپتال پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹوٹ(پی کے ایل آئی) لاہور کے بورڈ بحالی کا باضابطہ حکم جاری کردیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چئیرمین مقرر کردیا گیا ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعیدکوامریکاسے واپس لانے میں ذاتی طور پر کردار ادا کیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی ۔ چار سال قبل ڈاکٹر سعید اختر عدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کے بعد امریکہ واپس لوٹ گئے تھے ۔

اہم خبریں سے مزید