• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرافت کے دائرے سے جو نکلا قانون واپس دائرے میں لائیگا، وزیرداخلہ

اسلام آباد (اے پی پی)وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا ، شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا،عمران نیازی جھوٹا ، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کرینگے،اسکی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ، پرامن نہیں رہ سکتا ،2014میں 126دن غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے، عدلیہ کی دیوار پر شلواریں لٹکائی گئیں۔ پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ عمران نیازی جھوٹا ہے ، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا ۔ 2014 میں 126 دن غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے۔ عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائی گئیں، قبریں کھودیں گئیں ۔ 2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں ۔

اہم خبریں سے مزید