• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ: جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی تقریب اسناد میں فلسطینی طلبہ کا احتجاج

واشنگٹن ڈی سی(نیوز ڈیسک)امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں فلسطینی طلبا نے اپنے ملک کا پرچم لہرا کر احتجاج کیا جب کہ ایک طالبہ نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تھے جو اسٹیج پر کامیاب طلبا سے ہاتھ ملا رہے تھے اور مبارک باد دے رہے تھے۔اسناد لینے والوں میں فلسطینی طلبا بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے ملک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ 6فلسطینی طلبا اپنا قومی پرچم ساتھ لائے تھے اور اسے ڈگری لیتے ہوئے لہرایا۔اسی طرح ایک فلسطینی طالبہ نوران الحمدان اپنا قومی پرچم لہراتی ہوئی اسٹیج پر آئیں اور ڈگری وصول کی، انہوں نے اسٹیج پر موجود افراد سے تو مصافحہ کیا لیکن جب امریکی وزیر خارجہ سے مصافحہ کی باری آئی تو طالبہ نے ہاتھ نہیں ملایا اور کچھ سناتی ہوئی آگے بڑھ گئیں۔یونیورسٹی کے طلبا نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خاتون صحافی شیریں عاقلہ کی تصاویر بھی اُٹھا رکھی تھیں۔

یورپ سے سے مزید