• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں یٰسین ملک کی رہائی کیلئے آج سے مظاہروں کا اعلان

پیرس (رضا چوہدری ) بھاری حکومت کی طرف سے معروف کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمہ میں ممکنہ سزا کے عزائم کے خلاف انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم نے یورپ بھرمیں احتجاج کی کال دی ہے جس کا آغاز 25مئی کو پیرس میں انڈین سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے کیا جائے گا ،یہ احتجاجی مظاہرے یورپ بھر میں جاری رہیں گے ۔ فورم کے رہنما زاہد اقبال ہاشمی کے مطابق پہلا مظاہرہ پیرس میں بھارتی سفارت خانہ کے باہر ہوگا، انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسند رہنما یٰسین ملک کو بے گناہ سزا دینے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا معروف کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو یرغمال رکھنے اور سزا کے خلاف فرانس میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بھارتی سفارت خانہ کے باہر مظاہرے کرے گی، انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم کو ناکام بنادیں گے،بھارت بخوبی جانتا ہے کہ آزادی کے متوالوں کو پھانسی دینا یا قتل کرنے سے تحریکیں کبھی نہیں رکتیں ، لہٰذا بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عالمی رہنمائوں، انسانی حقوق کے عمل داروں کے دعوے داروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
یورپ سے سے مزید