• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشفق اور لٹن کی سنچریاں، بنگلہ دیش کے 365 رنز

میرپور (جنگ نیوز)مشفق الرحیم اور لٹن داس کی شاندارسنچریوں کی مدد سے بنگلہ دیش ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 365 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ مشفق 175 پر ناٹ آئوٹ رہے۔ لٹن داس نے 141 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کاسن رجیتھا نے 5 اور اسیتھا فرنینڈو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آئی لینڈرز نے 2وکٹوں پر 143 رنز بنا لئے۔ اوشاڈا فرنینڈو 57اور کشال مینڈس11رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کپتان دیموتھ کرونا رتنے 70 اور کاسن رجیتھا صفر پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

اسپورٹس سے مزید