• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی ،بیشترتعلیمی اداروں کی کلاسز امتحانات اورتقریبات ملتوی

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئیے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مزید برآں یونیورسٹی میں آج اورکل ہونیوالی بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کو ملکی حالات اور محققین کے خدشات کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے ۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں آج کلاسز معطل کر دی گئی ہیں۔ نیو کیمپس، کالا شاہ کاکو کل مکمل طور پر بند رہے گا۔یونیورسٹی ٹرانسپورٹ روٹس بھی منسوخ رہے گا ۔لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں آج سیلکیشن بورڈ تا حکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے۔بیشتر نجی اور خود مختار سکول اور تعلیمی ادارے بھی آج بند رہیں گے۔