• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکی پاکس ،تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تربیت کافیصلہ

لاہور ( جنرل رپورٹر )منکی پاکس بیماری کی روک تھام اورانتظامات کاجائزہ لینے کے سلسلے میں ڈی جی ہیلتھ کے دفتر میں اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت خواجہ سلمان رفیق اور ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کی۔ اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ منکی پاکس چیچک سے قدرے کم خطرناک ہے اور سست روی سے پھیلتی ہے۔ منکی پاکس کے مریض 2 سے 3 ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔ خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس میں ماہرین کے سفارش پر مریضوں کے تشخیصی ٹیسٹ اور ہسپتالوں میں علاج کے سہولت کے انتظامات فوری طور پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ماہرین کے مطابق منکی پاکس کی ویکسین کی فوری ضرورت نہ ہے تا ہم بمطابق ضرورت ویکسین اور انٹی وائرل ادویات کے دستیابی کے لئے انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ ماہرین نے بتایا کہ ہمارے ہاں پائی جانے والی امراض خسرہ، لاکڑا کاکڑہ اور ہرپیز میں بھی جسم پر دانے نکلتے ہیں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی تربیت کروائی جائے گی ۔