• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کامعروف برانڈ کا جعلی پانی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چشمہ اچوزئی میں معروف برانڈ ایکوافینا کا جعلی بوتل بند پانی بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ فیکٹری سے معروف برانڈ کاجعلی ہزاروں لیٹر بوتل بند پانی برآمد کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران بی ایف اے حکام نے فیکٹری سے ملنے والی معروف برانڈز کی کولڈ ڈرنکس کی خالی پلاسٹک بوتلیں ، جعلی لیبلنگ اور مشینری بھی ضبط کرلی جبکہ جعلی فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹر آپریشنز طارق حسین کی سربراہی میں کی ۔ مذکورہ فیکٹری میں مشہور کمپنی کا جعلی بوتل بند پانی اور معروف کولڈڈرنکس کی خالی بوتلیں تیار کرکے مارکیٹ میں سپلائی کی جا رہی تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے محمد نعیم بازئی کا اس سلسلے میں کہناہے کہ جعلی بوتلوں پر کی جانے والی لیبلنگ عوام کی پہچان میں نہیں آتی ۔عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے کاروبار بلوچستان فوڈ اتھارٹی جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔
کوئٹہ سے مزید