• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی نارتھ کے زیراہتمام تعلیم کے فروغ کے عنوان سے کانفرنس

کوئٹہ(پ ر)فرنٹیرکور بلوچستان نارتھ سبی سکائوٹس کے زیراہتمام تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں رجسٹرار میر چاکر یونیورسٹی، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سبی، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سبی، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس کے شرکاء کو تعلیم کے میدان میں ایف سی نارتھ کی خدمات کے بارے بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو ایف سی کی جانب سے مختلف اسکولوں اور کالجز کی تزئین و آرائش، نوجوانوں کے اسکالرشپ پروگراموں اور تعلیمی امدادی گرانٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے فرنٹیرکور نارتھ کی تعلیم کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے مالی اور انتظامی امور میں مدد کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ ایف سی حکام نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ایف سی مختلف سیمینارز، انٹرایکٹو سیشنز، تعلیمی آگاہی، ورکشاپس اور ذہانت کے فروغ کی سرگرمیوں کا انعقاد کرکے سبی کی تعلیم کی بہتری کے لئے موجودہ وسائل بروئے کار لائے گی۔
کوئٹہ سے مزید