• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکموں میں بہترین کوارڈینیشن کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم نافذ کردیا‘کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)سرخ فیتہ اور کرپشن کے مرتکب محکموں کا احتساب ہوگا ، محکموں میں بہترین کوارڈینیشن کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم بھی نافذ کردیاگیاہے،نامکمل سکیموں اور روائتی سستی پر سخت کارروائی کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار کمشنرملتان ڈویژن عامر خٹک نے پی ایچ اے، ایم ڈی اے، واسا، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ فائل ٹریکنگ سسٹم کے تحت شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی ہوگی،کسی بھی سطح پر لاپرواہی یا سستی پر کارروائی ہوگی، شہر کے اہم چوراہوں پر ٹریفک سگنلز کو فعال کرنے بارے رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے کہا کہ تعمیراتی ملبہ سڑک پر چھوڑ جانے والے ٹھیکداروں، محکموں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،محکمہ تعلیم سکولوں میں مسنگ فیسلٹیز،کسی بھی سکول پر قبضہ،پانی بجلی، فرنیچر وغیرہ کی کمی بارے تفصیلی رپورٹ پیش کرے، اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 71 پارکوں میں سے 61 پارکوں کی تزئین و آرائش مکمل کی جاچکی ہے، ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے جناح پارک کی تزئین وآرائش و بحالی کی 7.5کروڑ روپے کی سکیم منظور کی جاچکی ہے جس پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا،ڈائریکٹر ایم ڈی اے رائوذکاءنے بتایا کہ مدنی فلائی اوور پر 90 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے،نگانہ چوک کی کشادگی کا 50 فیصد، ماڈل ٹاؤن چوک کی کشادگی کا 90 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔
ملتان سے مزید