• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت: واپڈا ٹاؤن میگا کرپشن سکینڈل،پنجاب کانسٹیبلری کیس کی سماعت ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ کالونی میں 3 ارب روپے سے زائد کے میگا کرپشن سکینڈل میں سلیمان صدیقی کی درخواست پر سماعت 9 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، یاد رہے کہ ریفرنس نمبر 42 ایم /16 سرکار بنام سعید احمد خان میں تمام ملزمان بری ہوچکے ہیں،دریں اثنااحتساب عدالت ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر ایک ارب 91 کروڑ 33 لاکھ روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملوث 18 ملزمان محمد باقر، محمد علی شاہ، محمد اعظم، سجاد، ظفر اقبال، منیر احمد، اسمعیل، طاہر، سعید احمد ولد عاشق، حفیظ احمد، منظور حسین، لطیف مسیح، افتخار، رحیم بخش، محمود الحسن، سمیع اللہ، ریاض حسین اور وقاص علی کی بریت کی درخواستوں پر جزوی بحث کے بعد نیب پراسیکوٹر کو تیاری کا وقت دیتے ہوئے سماعت 14 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ،دریں اثنااحتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کے بوگس دستاویزات تیار کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام منتقل کرنے کے ریفرنس میں ملوث محمد علی ا پر نمٹا دی ہے، اس کیس میں تحصیلدار ملزم سجاد حسین اور ملزم پٹواری قسور عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ،دریں اثنا احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمے میں ملوث سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ ملتان کے ایڈمن آفیسر کیخلاف کیس کی سماعت پراسیکوٹر کی جانب سے بحث کے لئے 27 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر کو بروقت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق ملزم سید توقیر عباس کاظمی وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے جبکہ ملزم کے مطابق حقیقت اس کے برعکس ہے اس کا 8 مرلے کا مکان ہے مخالفین اسکے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کر رہے ہیں،دریں اثنااحتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمے میں ملوث سابق فوڈ انسپکٹر محمد اجمل، انکی بیوی اور بھتیجوں کے خلاف ریفرنس کی سماعت ججمنٹ کی کاپی فراہم کرنے کے لیے 30 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید