• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی تحریک کے 33 ویں یوم تاسیس پرتقریبات،کیک کاٹے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے 33 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر اورممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راؤ محمد عارف رضوی نے کہاکہ قوم کو ہیجانی کیفیت سے نجات کیلئے انتخاب کی نہیں بلکہ ہمہ گیر انقلاب کی ضرورت ہے،جس میں عام آدمی کواس کے آئینی و قانونی حقوق بلاتفریق حاصل ہوں جبکہ کرپٹ نظام انتخاب ہی خرابی کی اصل جڑ ہے، دھن،دھونس اوردھاندلی پر مشتمل انتخابی نظام عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے،قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کیلئے انقلاب کا راستہ اپنانا ہوگا۔تقریب میں سینئر رہنما سجاد نقشبندی،ڈاکٹر مقبول صابری،حافظ قاسم چشتی،ندیم انصاری،محمد عثمان سجاد، عمر انصاری،حامد علی عابد،حسان قادری، حماد سجاد،محمد عمران،راؤ حماد مصطفےٰ و دیگر نے شرکت کی،تقریب میں یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا،دریں اثناء جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں یومِ تاسیس کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا اورکیک کاٹے گئے۔
ملتان سے مزید