• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب پولیس دفتر میں تعینات انسپکٹر سمیت 11 ملازمین کے تبادلے

ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب پولیس دفتر میں تعینات انسپکٹر سمیت 11 ملازمین کو واپس ان کے اضلاع میں ٹرانسفر کر دیا گیا، اس سے قبل بھی متعدد ملازمین کو واپس ان کے اضلاع ٹرانسفر کیا جا چکا ہےجنوبی پنجاب پولیس دفتر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق انسپکٹر صفدر محمود کو ضلع ملتان اور اے ایس آئی عامر رفیق کو مظفر گڑھ ٹرانسفر کیا گیاہے، ہیڈ کانسٹیبلز منظور حسین کا لیہ اور زوہیب حسن کا ڈی جی خان تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ کانسٹیبلز شہاب الدین، سلمان نذیر ، آصف، محمد اکرم، ظہور احمد ، تنویر علی اور لیاقت علی کو بھی ہوم ڈسٹرکٹ ملتان میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید