• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ،بابو سر ٹاپ پر کار کھائی میں جا گری، 5 سیاح جاں بحق

بفہ (نمائندہ جنگ)بابو سر ٹاپ پر کارموڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گرنے سے5 سیاح موقع پر جاں بحق ہو گئے،ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، میتوں کو رضاکاروں کی مدد سے کھائی سے نکال کر چلاس ہسپتال منتقل کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق بابوسر روڈ پر کار نمبرSDR9922 موڑ کاٹتے ہوئے تھک لیمت کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5سیاح موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیامقامی رضاکار فورس نے پولیس کی مدد سے زخمی شخص کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ریسکیو 1122کی ایمبولینس عملہ کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور جاں بحق افراد کی میتوں کو مقامی رضاکاروں کی مدد سے کھائی سے نکال کر چلاس ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید