• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار، خازن اور سیکرٹری تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ اردو کے مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر عطاء نے چارج سنبھالتے ہی پہلے روز رجسٹرار،،خازن اور سیکرٹری تبدیل کر دئیے جب کہ توقع یہ کی جارہی تھی کہ مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے بعد رجسٹرار، ناظم امتحانات اور خازن کے عہدوں کیلئے اشتہار جاری کیا جائے گا اور میرٹ پر تعیناتیاں ہوں گی۔ مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر نے اپنے سیکرٹری شرجیل نوید کو ہٹا کر رحیم بخش کو تعینات کر دیاہے۔ خازن دانش احسان کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس قائم مقام و متنازع ترین خازن دانش احسان کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عاصم بخاری کو قائم مقام خازن کا چارج دے دیا ہے۔اس کے علاوہ قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ صدر شعبہ نباتات پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی کو قائم مقام رجسٹرار تعینات کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید