• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم مشتاق سہتو کا صحافی عزیزمیمن کو قتل کرنے کا اعتراف

صحافی عزیز میمن، فائل فوٹو
صحافی عزیز میمن، فائل فوٹو

مقتول صحافی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم مشتاق سہتو نے صحافی عزیز میمن کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق صحافی عزیز میمن کے قتل میں ملوث ملزم مشتاق سہتو کو چند روز قبل ہی خیرپور سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر مقتول کا پرس اور دیگر چیزیں بر آمد کی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق مقدمےمیں نامزد 6 ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں۔

واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش 16 دسمبر 2020ء کو نہر سے ملی تھی۔

واضح رہے کہ مقتول صحافی عزیز میمن کی فیملی کی درخواست گزشتہ برس سندھ حکومت نے 9رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید