• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر تھوڑا اسلامی ٹچ بھی دیں‘ قاسم سوری کی عمران خان سے سرگوشی وائرل

اسلام آباد (این این آئی)بدھ کو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ان کے کان میں سرگوشی کررہے ہیں۔

عمران خان کے خطاب کے دوران قاسم سوری نے پارٹی چیئرمین کے کان میں کہاکہ خان صاحب ! تھوڑا اسلامی ٹچ دیں۔

قاسم سوری اپنی بات کرنے کے بعد پیچھے ہٹ گئے جس کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنے آپ کو عاشق رسول کہتا ہوں اور نبیﷺ کا فالوور ہوں۔

اہم خبریں سے مزید