• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ڈاکٹر سید ظہور شاہ صدر ، ڈاکٹر الیاس بلوچ جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر مقبول احمد لانگو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ اورسول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے جہاں ٹیچنگ فیکلٹی کے ڈاکٹروں نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے اس کے علاوہ کوئٹہ سے باہر موجود ڈاکٹرز نے الیکٹرونک طریقے سے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ انتخابات میں دو پینلز سٹار پینل اور انڈیپنڈنٹ پینل ایک دوسرے کے مدمقابل تھے جن میں سے سٹار پینل نے 167 لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ انڈیپنڈنٹ پینل کو 124ووٹ ملے جبکہ 6ووٹ مسترد ہوئے ۔ سٹار پینل کی نومنتخب کابینہ نے کامیابی حاصل کرنے پر ٹیچنگ فیکلٹی کے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ صوبے بھر کے ڈاکٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں۔