• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جزوی فیول سبسڈی کے خاتمے پر آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا۔

100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 319 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 861 ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس ایک ہزار 10 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 43 ہزار 552 رہی۔ شیئرز بازار میں آج باون کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ 11 اپریل کے بعد مارکیٹ کا یہ بلند ترین اور پچاس ہزار سے زائد حجم ہے۔

آج کے کاروبار کی مالیت 13 ارب 97 کروڑ روپے رہی۔ جبکہ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 57 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 123 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید