• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیتانجلی شری بکر پرائز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی شہری بن گئیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی مصنفہ گیتانجلی شری اپنے ہندی زبان میں لکھے گئے ناول ’ریت سمادھی‘، جس کا انگریزی میں ترجمہ ’ٹومب آف سینڈ‘ کے نام سے کیا گیا، کے لیے بین الاقوامی بکر پرائز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی شہری بن گئی ہیں۔یہ کتاب ایک 80 سالہ خاتون کی اپنے شوہر کی موت کے بعد 1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے دوران کہانی پر مبنی ہے۔یہ ہندی زبان کی پہلی کتاب تھی جسے 50,000 پاؤنڈز کے انعام کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ اس کا انگریزی میں ترجمہ امریکی مترجم ڈیزی راک ویل نے کیا تھا۔گیتانجلی نے انعام وصول کرنے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کبھی بُکر کا خواب نہیں دیکھا، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کر سکتی ہوں۔ یہ کتنی بڑی پہچان ہے۔ ‘آن لائن خبر کا اعلان کرتے ہوئے بُکر تنظیم نے کہاکہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بکر انٹرنیشنل پرائز برائے 2022 کا فاتح گیتانجلی شری کا ناول ’ٹومب آف سینڈ‘ ہے۔‘گیتانجلی شری نے پانچ دیگر فائنلسٹ کو شکست دی جن میں پولینڈ کی نوبیل انعام یافتہ اولگا ٹوکارچوک، ارجنٹائن کی کلاڈیا پینیرو اور جنوبی کوریا کی مصنف بورا چنگ کو جمعرات کو لندن میں ایک تقریب میں انعام سے نوازا گیا۔

دل لگی سے مزید