• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھول ہمیشہ پیار کرنے والے لوگ بھیجتے ہیں، صباء قمر

کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے پھول بھیجنے والے مداح کے بارے میں بتادیا ہے۔صبا قمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ آپ اکثر اپنی انسٹااسٹوریز پر پھولوں کی تصاویر شیئر کررہی ہوتی ہیں تو آپ کے لیے وہ پھول کون بھیجتا ہے؟۔انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پھول ہمیشہ پیار کرنے والے لوگ بھیجتے ہیں۔صبا قمر نے کہا کہ میں آپ کو اتنا بتا سکتی ہوں کہ جو بھی انہیں پھول بھیج رہا ہے وہ پاکستانی نہیں ہے، اس لئے میرے کسی بھی پاکستانی مداح کو احساسِ کمتری کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔صبا قمر سے یہ بھی پوچھا گیا کہ یہ بیرون ملک سے پھول بھیجنے والا شخص سامنے کب آنے والا ہے؟جس پر انہوں نے شرماتے ہوئے جواب دیا کہ جو حالات چل رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ بہت جلد سامنے آنے والا ہے۔

دل لگی سے مزید