• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر جوبائیڈن بھی پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مداحوں میں شامل

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف جنوبی کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مداحوں میں امریکی صدر جوبائیڈن بھی شامل ہیں جو جلد وائٹ ہاؤس میں بینڈ کی میزبانی کرنے والے ہیں۔وائٹ ہاؤس سے کیے گئےاعلان کے مطابق کورین پاپ سپرگروپ بی ٹی ایس منگل 31 مئی کو صدرجو بائیڈن سے ملاقات کرے گا، ملاقات میں ایشیائی باشندوں کیخلاف نفرت انگیزی اور امتیازی سلوک کی روک تھام کا معاملہ بھی زیربحث لایا جائے گا۔اس ملاقات کا اعلان بائیڈن کے بطورصدرایشیا کے پہلے دورے سے واپس آنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہےجس میں سیئول میں تین روزہ قیام اورجنوبی کوریا کے نومنتخب صدر یون سک یول سے ملاقاتیں شامل تھیں۔جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات میں بائیڈن کا کہنا تھا کہ کورین موسیقی کے مداح ہر جگہ پر موجود ہیں اور وہ خود بھی بی ٹی ایس کے مداح ہیں۔ بٹراور ڈائنامائٹ جیسے گانوں کے ساتھ بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے اس گروپ کے مداح تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں جوخود کوبی ٹی ایس کی “آرمی” کہتے ہیں۔ 2013 میں ڈیبیوکرنے والا دنیا بھرمیں مقبول یہ بینڈ سیول کے 7نوجوانوں پر مشتمل ہے جس کا نام “ بینگٹین بوائز“ سے تبدیل کر کے 2017میں بی ٹی ایس (بیونڈ دی سین) رکھا گیا۔ یہ جنوبی کوریا کی تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت کا ریکارڈ بنانے والا بینڈ ہے۔سال 2019میں ٹوئٹر پربی ٹی ایس بینڈ کے لیے پاکستان میں ایک ٹرینڈ “بی ٹی ایس اورمحبت” سامنے آیا تھا جس کی وجہ یہ بنی کہ بینڈ نے برازیل میں ایک کنسرٹ کے دوران گانے“ لو یورسیلف“ پرپرفارم کرتے ہوئے اسکرین پرمتعدد زبانوں میں لفظ “لو” لکھا دکھایا۔

دل لگی سے مزید